• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحمت اللعالمین ؐکی زندگی سب کیلئے بہترین نمونہ ہے،عاطف خان

پشاور(جنگ نیوز)اسوہ رسولﷺ پر عمل پیرا ہو کر تمام معاشرتی برائیوں سے پاک معاشرہ قائم کیا جا سکتا ہے، آزادی رائے و صحافت جمہوریت کا حسن ہے، ابلاغ عامہ کے اہلکار مصدقہ خبروں کی رپورٹنگ اپنا شعار بنا لیں۔ ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیر سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی عاطف خا ن نے ایک نجی روزنامہ کے زیر اہتمام جشن ولادت باسعادت نبی پاک ﷺکے حوالے سےپشاور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ابلاغ عامہ سے تعلق رکھنے والے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عاطف خان نے کہا کہ بحیثیت مسلمان ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ اسوہ رسولﷺ کو پڑھے اورسمجھنے کے ساتھ اسے اپنی زندگی میں بھی لائیں کیونکہ رحمت اللعالمین ﷺکی زندگی سب کیلئے بہترین نمونہ ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان کی ھدایات ہیں کہ عید میلادالنبی ﷺپورے اہتمام کیساتھ منائی جائے تاکہ نوجوانوں کو نبی کریمﷺ کی زندگی کے متعلق آگاہی حاصل ہو۔ صحافت کے حوالے سے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ آزادی رائے سب کا حق بھی ہے اور جمہوریت کا حسن بھی۔ انہوں نے میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی کہ مصدقہ رپورٹنگ اپنی ذمہ داری سمجھے اور آزادی صحافت اور رائے کے وقار کو برقرار رکھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا ملک کی ترقی میں اپنا کردار اداکرکے بہتر انداز میں عوام کے مسائل اجاگر کریں۔
تازہ ترین