• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ


شمالی کوریا نے سمندر میں ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کردیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق بیلسٹک میزائل ممکنہ طور پر آبدوز سے فائر کیے گئے ہیں جبکہ جاپان نے شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربوں کو افسوسناک قرار دیا ہے۔

جنوبی کوریا کے مطابق شمالی کوریا نےسمندر میں مشرق کی جانب ناقابل شناخت بیلسٹک میزائل فائر کیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے کئے گئے میزائل تجربے کے حوالے سے جنوبی کوریا اور امریکی انٹیلی جنس تفصیلات کا جائزہ لے رہی ہیں۔

خیال رہے کہ رواں ہفتےشمالی کوریا کی جانب سے ایٹمی صلاحیت کے حامل سپر سونک میزائل اور کروز میزائل کے تجربات کیے تھے ۔

تازہ ترین