• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی، میئر ماسکو کی جانب سے نئی پابندیوں کا اعلان

روس میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی کے بعد دارالحکومت ماسکو کے میئر نے نئی پابندیوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

ماسکو کے میئر کے مطابق 60 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو چار ماہ تک گھروں میں رہنا ہوگا۔

کمپنیوں کو اپنے اسٹاف میں سے 30 فیصد عملے کو گھر سے کام کرانا ہوگا، نئی پابندیوں کا اطلاق 25 اکتوبر سے 25 فروری تک ہوگا۔

واضح رہے کہ روس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 33 ہزار 740 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 1015 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

تازہ ترین