• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلک شبیر نے بیٹی کے نام کا مطلب شیئر کردیا

پاکستان کے معروف، نوجوانوں کے ہر دلعزیز گلوکار فلک شبیر نے سوشل میڈیا پر اپنی ننھی سی بیٹی کے نام کا مطلب شیئر کیا ہے۔

فلک شبیر کی جانب سے اپنے انسٹا گرام پر بیٹی ’عالیانہ‘ اور اہلیہ، اداکارہ سارہ خان کی نئی نئی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کی جاتی رہتی ہیں جسے اس جوڑی کے سوشل میڈیا پر موجود کروڑوں مداحوں و فالوورز بے حد پسند کرتے ہیں۔

فلک شبیر اور سارہ خان نے رواں ماہ پیدا ہونے والی اپنی بیٹی کا نام عالیانہ رکھا ہے اور اب فلک شبیر کی جانب سے بیٹی کے نام کے معنی شیئر کیے گئے ہے۔

فلک شبیر کی جانب سے شیئر کی گئی انسٹا اسٹوری کے مطابق ’عالیانہ‘ عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں ’زبردست‘، ’اونچے درجے اور نسب والی‘ ہے۔

تازہ ترین