• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیڈن اور فلینڈر کی پاکستان کیلئے تقرری پر ماہرین نے سوال اٹھا دیے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلوی بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن اور جنوبی افریقا کے بولنگ کنسلٹنٹ فلینڈر نے ورلڈکپ کیلئے پاکستان ٹیم کو جوائن کیا ہے۔ ماہرین سوال اٹھا رہے ہیں کہ دو غیر ملکی مختصر مدت میں ٹیم کے ساتھ رہ کر کیا فرق ڈال سکیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی ٹریننگ کی ویڈیو جاری کی ہے، جس میں بیٹنگ کوچ بال کروا کے کھلاڑیوں کو شاٹ کھیلنا اور بولرز کا سامنا کرنا سکھا رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیٹسمینوں کے اچھے شاٹ پر تالیاں بجا کر حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔ وہ ان اور آؤٹ سوئنگ کھیلنے کی تکنیک بتا رہے ہیں۔ ایک اور ویڈیو میں کپتان بابر اعظم فوٹو گرافر کے روپ میں گرائونڈ میں تصاویر بناتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ کیلئے ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں۔ میتھیو ہیڈن کھلاڑیوں کو تکنیک درست کرانے کے بجائے کم وقت میں ان کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کرنے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی میں مصروف ہیں۔

تازہ ترین