• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں عالمی معیار کا رہائشی منصوبہ ون کنال روڈ متعارف کرایا ہے، ذیشان شاہ

لندن (نمائندہ جنگ) پاکستان کے دل لاہور میں پہلی مرتبہ عالمی معیار کا جدید طرز رہائش کا رہائشی منصوبہ ون کنال روڈ کی صورت میں متعارف کرایا گیا ہے۔ اس بات کا اظہار ون کنال روڈ تعمیر کرنے والی کمپنی دیار ہومز کے شریک بانی ذیشان شاہ نے منصوبے کے لانچ کے موقع پرکیا۔ اس موقع پر ’’جنگ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ منصوبے کو زبردست پذیرائی ملی ہے۔ ہم نے فی الحال جو اپارٹمنٹس فروخت کے لیے پیش کیے تھے وہ چند گھنٹوں میں ہی فروخت ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ اس لگژری ڈویلپمنٹ کے صرف115اپارٹمنٹ ہیں، جس میں کچھ منصوبہ مکمل ہونے پر فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ ہم نے اس منصوبے کی مالیت کے حوالے سے دنیا کی معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی کو لیٹرز انٹر نیشنل سے، انہوں نے اس کی ویلیو28سے29ہزار روپیہ فٹ، اس کا مطلب ہے کہ ساڑھے چار سے پانچ کروڑ روپیہ کا دو بیڈ کا اپارٹمنٹ فروخت کیا جانا چاہیے لیکن ہم نے لانچ کے موقع پر جو اپارٹمنٹس پیش کیے ہیں ان کی قیمت3سے ساڑھے تین کروڑ روپیہ رکھی گئی ہے۔ تاکہ جلدی آنے والے سرمایہ کار ساتھ ساتھ پیسہ بنائیں۔ ابھی اس ریلیز کے بعد جب دوسرے مرحلے میں مزید اپارٹمنٹس فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے تو اس کی قیمت نسبتاً زائد ہوگی اور منصوبہ مکمل ہونے پر جو اپارٹمنٹس فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے وہ ایڈ ویلیو کے ساتھ فروخت ہوں گے۔ ذیشان شاہ نے کہا کہ اس پراجیکٹ میں دنیا کے معروف ترین برانڈ ہمارے ساتھ کام کررہے ہیں جن میں وساچی سرامکس سے فلورنگ اور والز مین ہوں گی۔ کوبی کارپ میامی کا نمبر ون آرکیٹکٹ نے اس کی بلڈنگ کا نقشہ تیار کیا ہے۔ سارہ ریہال جو مڈل ایسٹ کی ممتاز ترین انٹریئر ڈیزائنر ہیں، وہ شاہی محلات کے لیے کام کرتی ہیں۔ انہوں نے اس منصوبے کا انٹریئر ڈیزائن کیا ہے اور اس کے سبب یہ کہا جاسکتا ہے کہ یہ ایک ایسا پراجیکٹ ہے جو لاہور میں اس سے پہلے آج تک نہیں آیا، انہوں نے کہا کہ30ملین ڈالر کی مالیت سے تیار ہونے والا پراجیکٹ کے بننے بنائے اپارٹمنٹس2024ء میں صارفین کے حوالے کیے جائیں گے اور ون کنال روڈ کا تعمیراتی کام پہلے ہی شروع ہوچکا ہے۔ یہاں رہنے والوں کو وہ ہی بین الاقوامی ملے گا جوکہ مغربی ممالک یا امریکہ وغیرہ میں دستیاب ہوتا ہے۔
تازہ ترین