• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی امور میں ڈیجیٹائزیشن پیپر ورک کو تیز کیا جائے، عاطف خان کی ہدایت

پشاور( جنگ نیوز) خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک اور سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی عاطف خان نے ہدایت کی ہے کہ حکومتی امور کی ڈیجیٹائز یشن کے پراجیکٹ کے متعلق پیپر ورک کو مزید تیز کیا جائے اور تمام لوازمات کو حتمی شکل دی جائے۔ یہ ہدایات انہوں نے ڈیجیٹائزیشن آف خیبرپختونخوا/پیپر لس گورنمنٹ کے حوالے منعقدہ سٹیئرنگ کیمٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی اجلاس میں محکمہ ایس ٹی اینڈ آئی ٹی،قانون،پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، مینیجنگ ڈائریکٹر خیبرپختونخوا آئی ٹی بورڈ کے علاؤہ دیگر متعلقہ حکام سمیت نجی کمپنی کے نمائندہ وفد نے شرکت کی۔ اجلاس کو نجی کمپنی کے نمائندہ وفد نے حکومتی امور کی ڈیجیٹازیشن/ پیپر لس گورنمنٹ کے حوالے تفصیلی بریفننگ دی اجلاس کو بتایا گیا کہ مذکورہ پراجیکٹ کے تحت پہلے مرحلے میں صوبے کے دس محکموں کے امور کو جدید خطوط پر استوار کرکے پیپر لس کیا جائے گا اور اگلے مرحلے میں باقی ماندہ محکموں میں بھی یہی نظام رائج کیا جائے گا اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ تمام محکموں کے متعلقہ اہلکاروں کو تکنیکی تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔ صوبائی وزیر عاطف خان نے کہا کہ صوبائی محکموں کی ڈیجیٹازیشن سے دفتری امور میں تیزی اور شفافیت لانے سمیت وسائل کی ضیاع کو بھی کم کیا جا سکے گا اور فائل ورک کے روایتی طریقہ کار سے بھی چھٹکارا مل جائیگا، صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومتی امور کی آٹومیشن، سٹی فیسیلیٹیش سنٹرز کا قیام اور نوجوانوں کو ایڈوانسڈ ڈیجیٹل سکلز ٹریننگ خیبرپختونخوا حکومت کی آئی ٹی سیکٹر میں فلیگ شپ منصوبے ہیں جن کے بروقت قیام کیلئے بھرپور اقدامات جاری رکھے جائیں ۔
تازہ ترین