• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں آج کورونا کے 46 نئے کیسز، تین اموات

سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 46 نئے کیسز  رپورٹ ہوئے۔ 

ریاض سے جاری سعودی عرب کی وزارت صحت کے اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 48  ہزار 111 ہوگئی ہے اور  گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 3 مریض انتقال کرگئے ہیں۔ 

سعودی وزارت صحت نے مزید بتایا کہ سعودی عرب میں کورونا سے اموات کی تعداد 8 ہزار 773 ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 54 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ 

سعودی وزارت صحت نے کہا کہ سعودی عرب میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 37 ہزار 149 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین