• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئمہ بیگ اور شہباز شگری شادی کب کر رہے ہیں؟

پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ اور شہباز شگری جَلد ہی شادی کرنے والے ہیں۔

حال ہی میں آئمہ بیگ اور اُن کے منگیتر شہباز شگری کی جانب سے ایک ٹاک شو میں بطور مہمان شرکت کی گئی۔

اس دوران شو کے میزبان نے اس جوڑی سے دلچسپ سوالات کیے جن کے جوابات نے مداحوں کو حیران کر دیا۔


شہباز شگری کا اپنی ایک عادت سے متعلق بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ ہر دو گھنٹے بعد کپڑے بدلتے ہیں، یہ اُن کی عادت ہے، چاہے صرف قمیص بدلیں مگر وہ کپڑے بدلتے ضرور ہیں۔


آئمہ بیگ کا اپنی پسندیدہ غذا سے متعلق بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں بریانی بہت پسند ہے، دن میں اگر دس بار بھی انہیں بریانی دی جائے تو بھوک نہ ہونے پر بھی وہ بریانی کھا لیتی ہیں۔


آئمہ بیگ کا شو کے دوران بتانا تھا کہ شہباز شگری سے زیادہ وہ شقی مزاج واقع ہوئی ہیں۔

شو کے دوران میزبان احسن خان کی جانب سے اس جوڑی سے شادی سے متعلق بھی سوال کیا گیا جس کے جواب میں آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ وہ جلدی ہی شادی کریں گے، منگنی کرنے کا مقصد ہی یہ تھا کہ اب جلدی ہی شادی کی جائے گی۔


آئمہ بیگ نے اس دوران سال مہینے یا تاریخ سے متعلق تو کچھ نہیں بتایا مگر اُن کہنا تھا کہ شادی جَلد ہی کرنے کا ارادہ ہے۔

تازہ ترین