بالی ووڈ کی سینئر ترین اداکارہ کامنی کوشل 98 برس کی عمر میں چل بسیں
بالی ووڈ کی سینئر ترین اداکارہ کامنی کوشل جمعرات کی شب ممبئی میں 98 برس کی عمر میں اپنے گھر پر انتقال کر گئیں۔ انکے خاندان کے ایک قریبی دوست نے انکی موت کی خبر کی تصدیق کی تاہم انکی موت کی وجہ معلوم نہ ہوسکی اور نہ ہی انکے خاندان نے اس بارے میں کوئی باضابطہ بیان جاری کیا۔