• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مجلس عاملہ کے اراکین کے ناموں کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مجلس عاملہ کے اراکین کے ناموں کا اعلان کردیا گیا، ملک بھر کے صف اول کے مدارس کو نمائندگی دی گئی،پاکستان کی اکثر ممتاز اور قابل ذکر شخصیات وفاق المدارس کی مجلس عاملہ میں شامل،مجلس عاملہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا پالیسی ساز فورم ہے، وفاق المدارس کے اہم فیصلے مجلس عاملہ میں ہوتے ہیں،مجلس عاملہ اکثر پرانے اراکین پر مشتمل،کچھ نئے اراکین بھی شامل کئے گئے، تفصیلات کے مطابق وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے نومنتخب صدر مولانا مفتی محمد تقی عثمانی نے ناظم اعلی وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا محمد حنیف جالندھری کی مشاورت سے اگلے پانچ سال کیلئے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مجلس عاملہ کے اراکین کا اعلان کردیا- مجلس عاملہ میں ملک بھر کے صف اول کے مدارس کے مہتمم اور اہم شخصیات کو نمائندگی دی گئی ہے، اکثر قدیم اراکین پر مشتمل وفاق المدارس کی مجلس عاملہ میں بعض نئے اراکین بھی شامل کئے گئے ہیں-

تازہ ترین