• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ نے جام کمال کیخلاف ووٹ دینا ہے، ظہور بلیدی کا پارٹی ارکان سے مطالبہ

بلوچستان کی حکمران جماعت (بی اے پی) کے قائمقام صدر ظہور احمد بلیدی نے پارٹی کے اراکین کو جام کمال کے خلاف ووٹ دینے کے لیے مراسلہ جاری کیا ہے۔

ظہور احمد بلیدی نے بی اے پی کے 10 اراکین کے نام مراسلہ جاری کیا ہے، جس میں 25 اکتوبر کو وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف صوبائی اسمبلی میں رائے شماری کا تذکرہ کیا ہے۔

مراسلے کے متن کے مطابق 25 اکتوبر کو وزیر اعلیٰ جام کمال کے خلاف اسمبلی میں رائے شماری ہوگی اور آپ نے رائے شماری میں جام کمال کے خلاف ووٹ دینا ہے۔

مراسلے میں ظہور بلیدی نے اراکین پر واضح کیا ہے کہ پارٹی احکامات کی خلاف ورزی پر انہیں نااہل قرار دینے کےلیے الیکشن کمیشن (ای سی پی) کو لکھا جائے گا۔

تازہ ترین