• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں پر ہوم ورک کا دباؤ کم کرنے کیلئے چین میں نیا قانون

بیجنگ (اے ایف پی )چین میں حکومت نے ایک ایسا قانون منظور کیا ہے جس کے تحت بچوں پر اسکول کے بعد ٹیوشن پڑھنے اور ہوم ورک کا دباؤ کم کیا جائے گا۔اے ایف پی نے چین کے سرکاری میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ قانون سازی ملک کے نظام تعلیم میں اصلاحات کرنے کا حصہ ہے۔چینی حکومت نے گزشتہ چند ماہ سے کئی ایسے قوانین اور قواعد متعارف کرائے ہیں جن کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھنے کی راہ میں حائل مشکلات کو ختم کرنا بتایا گیا ہے۔چینی میڈیا کے مطابق قانون کے تحت مقامی حکام سے کہا جائے گا کہ ’طلبا پر ہوم ورک اور غیر نصابی اسباق کا بوجھ کم کرنے کے لیے نگرانی کے نظام کو مؤثر بنائیں۔’والدین کے لیے ضروری ہے کہ وہ کم عمر بچوں کی پڑھائی کا وقت مختص کریں، اسی طرح آرام، تفریح اور جسمانی سرگرمی کے لیے بھی تاکہ ان پر سیکھنے کا زیادہ بوجھ نہ پڑے اور انٹرنیٹ کی لت سے بھی بچا جا سکے۔اس قانون کا اطلاق اگلے سال یکم جنوری سے کیا جائے گا۔

تازہ ترین