• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیگم نصرت بھٹو کی برسی پردعائیہ تقریبات

لاہور(سپیشل رپورٹر ) ملک بھر میں بیگم نصرت بھٹو کی برسی پر تقریبات ہوئیں۔پیپلز پارٹی لاہور کے زیر اہتمام ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی برسی پر دعائیہ تقریب ہوئی ، اس موقع پربیگم نصرت بھٹو کیلیے قرآن خوانی کے بعد خصوصی دعا کا بند و بست کیا گیا۔لاہور کے صدر چودھری اسلم گل نے کہا کہ جمہوریت،آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی کیلیے بھٹو خاندان اور پیپلز پارٹی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ،تقریب میں یاسر بارا،شاہد نذیر،شہر یار،صداقت شیروانی، عمر ایاز،عامر سہیل بٹ سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
تازہ ترین