مداحوں نے بازوؤں پر فلمی کردار کے ٹیٹو بنوالیے، علی فضل حیران رہ گئے
بالی ووڈ اداکار علی فضل کے مداحوں نے مرزا پور: دی مووی کے بعد اپنے جسم پر گڈو پنڈت کے ٹیٹو بنوا لیے۔ جس پر علی فضل حیران ہوگئے۔ یاد رہے کہ علی فضل نے اس فلم میں مرکزی کردار گڈو پنڈت کا کردار ادا کیا ہے۔ یہ کردار 2019 میں سیریز کے ریلیز ہونے کے بعد سے ہی مداحوں میں بے حد مقبول ہے۔ گڈو پنڈت باضابطہ طور پر بھارتی پاپ کلچر کا حصہ بن چکا ہے۔ اور علی فضل کا یہ کردار انکے مداحوں میں کافی سرایا جاتا ہے، تاہم مرزا پور: دی مووی کی ریلیز اور کامیابی کے بعد اس کی مقبولیت نئی بلندیوں تک پہنچ گئی ہے۔