• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرغنہ سمیت ڈاکوؤں کا گروہ اور اسلحہ سمگلرز سمیت 11سماج دشمن گرفتار

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)سرغنہ سمیت ڈاکوؤں کے گروہ اور اسلحہ سمگلروں سمیت11سماج دشمن گرفتار کر لیے گئے۔ تھانہ سہالہ پولیس ڈاکوؤں کے چار رکنی گروہ کوسرغنہ سمیت گرفتار کرلیا۔ملزمان سے دوران واردات چھینے گئے 60ہزار، 3موبائل ، گاڑی کی رجسٹریشن بک،شناختی کارڈ سمیت دیگر کاغذات برآمد کرلیے گئے۔ راولپنڈی پولیس نے 5ملزموں کو گرفتار کرکے2010گرام چرس، ایک رپیٹر 12بور معایمونیشن اور چھری برآمد کرلی ۔ تھانہ چونترہ پولیس نے فرارہونے والے 2اسلحہ سمگلروں کو گرفتار کرلیا۔مری پولیس نےدہشت گردی ایکٹ اور اقدام قتل مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو پناہ دینے اور فرار میں مدد دینے والےاس کے بھائی کو گرفتار کر لیا۔
اسلام آباد سے مزید