• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش کا سری لنکا کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے تیسرے میچ میں بنگلادیش نے سری لنکا کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دے دیا۔ 

ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔


بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔ 

نوجوان محمد نعیم 62 اور تجربہ کار مشفق الرحیم 57 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔ 

سری لنکا کی جانب سے چمیکا کرونا رتنے، بنورو فرنینڈو اور لہیرو کمارا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

میگا ایونٹ میں آج شام 7 بجے ہائی وولٹیج میچ کھیلا جائے گا جس میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں سُپر 12 مرحلے میں آمنے سامنے ہوں گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچز میں آسٹریلیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ گزشتہ ایونٹ کی رنر اپ انگلینڈ نے دفاعی چیمپئین ویسٹ انڈیز کو یک طرفہ مقابلے میں 6 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

تازہ ترین