• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی فتح، ’مارو مجھے مارو‘ کے مومن ثاقب کی نئی میم آگئی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے میچ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف تاریخی فتح کے بعد سوشل میڈیا پر جہاں بھارتی ٹیم کے خلاف میمز بنائی جارہی ہیں وہیں پاکستانی مداح بھی بہت خوش نظر آرہے ہیں۔

ایسے میں ’مارو مجھے مارو‘ میم سے شہرت پانے والے مومن ثاقب نے قومی ٹیم کی تاریخی فتح پر ایک ویڈیو بنائی ہے جو بہت وائرل ہورہی ہے۔

خیال رہے کہ 2019 کے ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی شکست کے بعد ایک مداح کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ روتے ہوئے نظر آرہے تھے۔

مگر اب انہوں نے اسی طرز کی ایک نئی ویڈیو بنائی ہے مگر نئے انداز کے ساتھ اور وہ بھی خوشی خوشی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ نوجوان مزاحیہ انداز میں پاکستانی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے تمام لوگوں کو پاکستان کی جیت کی مبارک باد دیتا ہے۔

اس کے بعد یہ کہتا ہے کہ ’کیا طریقہ ہے یہ ظلم ہے یار‘، اور پھر کہتا ہے کہ ’مارو اسے مارو مجھے مارو سب کو مارو۔‘

تازہ ترین