• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی آل پاکستان کیڈیز گالف چیمپئن شپ سندھ کے گالفرز نے جیت لی

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی) پہلی آل پاکستان کیڈیز ڈے اینڈ نائٹ گالف چیمپئن شپ گارڈن سٹی گالف کلب بحریہ ٹائون اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگئی ،ٹورنامنٹ میں سندھ کے گالفرز چھائے رہے ،22 اکتوبر سے شروع ہونیوالی اس تین روزہ چیمپئن شپ میں تمام صوبوں سے 111 کیڈیز نے پہلے دو دن 36 ہولز کیلئے کھیلا جبکہ گزشتہ روزٹاپ 40 اینڈ ٹائی گالفرز نے چیمپئن شپ ٹرافی اور 15 لاکھ روپے کے کیش انعام کیلئے مقابلہ کیا، سندھ سےگالفرز تیمور خان نے 245 سکور کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ سندھ سے ہی صابر اکبر نے پلے آف میچ میں245 سکور حاصل کر کے دوسری اور ہارون خان نے 246 سکور حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی،چیمپئن شپ کے مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل(ر) میاں ہلال حسین نے جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے اور انکی حوصلہ افزائی کی ،بعد ازاں سیکرٹری گارڈن سٹی گالف کلب بحریہ ٹائون بریگیڈیئر سعید ظفر ڈار نےکہا کہ آل پاکستان کیڈیز ڈے اینڈ نائٹ گالف چیمپئن شپ 2021 اپنی نوعیت کا سب سے پہلا ٹورنامنٹ ہے، اس منفرد مقابلہ کے روح رواں جنرل میاں ہلال حسین پریزیڈنٹ (پی جی ایف)اور کموڈور محمد الیاس پریزیڈنٹ سٹی گالف کلب ہیں ،انہوں نے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر سپانسر ز ERRANDSسروسز،AAAایسو سی ایٹس، ندیم صاحب اور کوریج پر میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین