• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلال اشرف کی بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد

معروف پاکستانی اداکار بلال اشرف نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان کو بھارت کے خلاف عمدہ بیٹنگ کرنے اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو میچ میں 3وکٹیں لینے پر پاکستان کی تاریخی فتح ممکن بنانے پر مبارکباد دی ہے۔

بلال اشرف نے اپنی انسٹا اسٹوری پر کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی گزشتہ روز ہونے والے پاک بھارت میچ سے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں ان کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے اپنی اسٹوری میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’ بہادر لڑکو مبارک ہو ! کیا حیرت انگیز انداز میں ہدف حاصل کیا ہے۔‘

بلال اشرف نے میچ میں بھارت کی 3 وکٹیں گرانے پر فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی بھی تعریف کی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب پاکستان نے ورلڈکپ مقابلوں میں بھارت سے شکست کا جمود توڑ کر اسے چاروں شانے چت کرتے ہوئے 10 وکٹوں سے ہرادیا۔

بھارت کا 152 رنز کا دیا گیا ہدف پاکستان نے بغیر کسی نقصان پر 18ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

تازہ ترین