جمعیت علماء اسلام (ف) کےسینئر رہنما اور سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے پیشگوئی کی ہے کہ بلوچستان میں آنے والی تبدیلی پورے ملک تک جاسکتی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں عبدالغفور حیدری نے کہا کہ بلوچستان میں خود بی اے پی میں اختلافات آگئے تھے، بلوچستان سے آنی والی تبدیلی پورے ملک تک جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا کام یہی ہے کہ حکومت گرائے اور اپنی حکومت بنائے، پیپلز پارٹی کا کردار تاریخ کا حصہ بن گیا ہے۔