• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایم اے کی حکومت کو مذاکرات کی پیشکش

اسلام آباد (حنیف خالد)پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون نے چیف سیکرٹری حکومت پنجاب کامران علی افضل کو پاکستان شوگر انڈسٹری کی طرف سے پنجاب شوگر فیکٹریز کنٹرول ایکٹ 1950ء اور پنجاب شوگر فیکٹریز کنٹرول رولز 1950ءکے متعلق لیٹر نمبر پی ایس ایم اے 2021ء سی ایس/پی زیڈ جو 23 اکتوبر کو لکھا تھا وہ پیر 25 اکتوبر کو چیف سیکرٹری حکومت پنجاب‘ سیکرٹری محکمہ خوراک پنجاب‘ سیکرٹری انڈسٹریز پنجاب کو مل گیا ہے۔ خط میں 2020-21ء کے کرشنگ سیزن میں چیف سیکرٹری کی توجہ شوگر سیکٹر کو درپیش ایشوز کی طرف دلائی گئی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ گنے کی غیر معمولی قیمت خریداری اور ملک میں چینی کی قلت تیزی سے بڑھنے کے معاملات پر پی ایس ایم اے نے فیڈریشن اور صوبہ پنجاب کو متعدد معروضات پیش کیں‘ خاص طور پر مقامی طور پر تیار ہونے والی سفید چینی کی قیمتوں کے حوالے سے بار بار اپنا موقف ان معروضات میں بتایا گیا۔

تازہ ترین