• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیتیں یا ہاریں الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ پر ہی ہوگا‘شہباز گل

ٹورنٹو(اے پی پی)وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے کوئی بھی مزید محروم نہیں رکھ سکتا، ہم اوورسیز پاکستانیوں کی ہر فورم پر آواز بنیں گے۔اس بار الیکشن جیتیں یا ہاریں الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ پر ہی ہوگا، کسی جماعت کو دھاندلی کا نہیں کہنا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستانیز اوورسیز فورم کے تحت ٹورنٹو میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنا بہت بڑی زیادتی ہو گی‘ہمیشہ کی طرح اپوزیشن یہاں بھی روڑے اٹکانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید