معروف پاکستانی اداکار فیصل قریشی اور اداکارہ مدیحہ امام جیو انٹرٹینمنٹ کے نئے آنے والے ڈرامہ سیریل ’ دل ِمومن‘ میں ایک بار پھر سے اسکرین پر ساتھ نظر آئیں گے۔
فیصل قریشی کی اہلیہ ثناء فیصل نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شوہر فیصل قریشی کے نئے آنے والے پراجیکٹ ’ دل ِمومن‘ کا ٹیزر شیئر کیا ہے۔
انہوں نے یہ ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ دل ِمومن جلد آرہا ہے ۔‘
اس جوڑی کیساتھ ڈرامہ سیریل ’ دل ِمومن‘کی کاسٹ میں اس بار اداکارہ مومل شیخ بھی شامل ہیں ۔
جیو ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’مقدر‘ کی کامیابی کے بعد اداکار فیصل قریشی اور اداکارہ مدیحہ امام کایہ نیا ڈرامہ آرہا ہے۔
ڈرامہ سیریل ’مقدر‘ میں فیصل قریشی نے ایک جاگیردار کا کردار ادا کیا تھا ، جس کے لیے انہیں لکس اسٹائل ایوارڈز میں بہترین اداکار کے ایوارڈ کے لیے نامزد بھی کیا گیاتھا۔