• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج سبز رنگ کی جرسی پہننے والی ٹیموں کی جیت

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں ہوئے دونوں میچز میں آج وہ ٹیمیں جیت گئیں جنہوں نے سبز رنگ کی جرسی پہنی ہوئی تھی۔ 

یہ دلچسپ تبصرہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیا۔ 

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹڑ پر آئی سی سی نے لکھا کہ آج سبز رنگ میں رنگی ٹیموں نے میچز جیتے۔ 

اس نے لکھا کہ آج جنوبی افریقہ نے اہم کامیابی حاصل کی تو پاکستان نے سپر 12 میں اپنے دونوں میچز جیت لیے۔ 

واضح رہے کہ آج ہونے والے میچز میں پہلے جنوبی افریقہ نے دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو 2 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ 

اس کے بعد ہونے والے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید