• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دفاعی چیمپیئن کو پھر شکست، جنوبی افریقہ 8 وکٹوں سے کامیاب

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو پھر شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا، جنوبی افریقہ نے اُسے 8 وکٹوں سے ہرادیا۔ 

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے۔

ایون لوئس نے 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کیرون پولارڈ 26 اور لینڈل سمنز 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیوین پریٹوریئس 3 وکٹیں لے کر کامیاب بولر رہے، جبکہ کیشو مہاراج 2، اینرک نورکیا اور کگیسو ربادا نے ایک ایک وکٹ لی۔

پروٹیز نے مذکورہ ہدف باآسانی 2 وکٹوں نے نقصان پر 19ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

تجربہ کار ایڈن مارکرام نے ناقابل شکست نصف سنچری بنائی جبکہ رسی ویندر ڈوسن 43 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست ہے۔ 

جنوبی افریقہ کے اینرک نورکیا کو عمدہ بولنگ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس جیت کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ نے 2 پوائنٹس حاصل کرلیے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید