• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی وفد کا سرمایہ کاری بورڈ کا دورہ، سیاحتی شعبہ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

اسلام آباد (اے پی پی)فرانس کے ایک وفد نے فریڈیکو جان ٹامز ایسپینا کی قیادت میں سرمایہ کاری بورڈ (بی او آئی )کا دورہ کیا ۔فرانسیسی وفد نے پاکستان کے سیاحتی شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے خاص طور پر گلگت بلتستان میں سکائی ریزاٹ کے قیام میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔منگل کو فرانسیسی وفدکے سرمایہ کاری بورڈ ( بی او آئی ) کے دورے کے موقع پر سیکرٹری بی او آئی فرحانہ مظہر نے وفد کو خوش آمدید کہا ۔ سرمایہ کاری بورڈ نے وفد کی سہولت کے لئے گلگت بلتستان کی حکومت کے تعاون سے فرانسیسی وفد کو جی بی کے پانچ اضلاع ، غذر ، پھندر ، استور ، نگر اور سکردو کا دورہ کروایا ۔گلگت بلتستان کے دورے سے واپسی سے قبل وفد نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور نیشنل انکیبیوشن سنٹر کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ فرانسیسی وفد کے بی او آئی کے دورے کے موقع پر سیکرٹری بی او آئی نے وفد کو بتایا کہ فرانس کے تاجروں اور سرمایہ کاروں کے ساتھ سہولیات کی فراہمی کے لئے ایم او یو پر دستخط کئے ہوئے ہیں تاکہ معلومات اور باہمی تجربات کا تبادلہ کیا جاسکے ۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں اطراف سے متعدد مواقع پر ویبینارز کا انعقاد بھی کیا گیا ہے ۔ سرمایہ کاری کے مواقع ، مراعات اور پالیسی سے متعلق تفصیلی پریزنٹیشن دی گئی ہیں ۔

تازہ ترین