عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نےاپنے نئے گانے ’ کرکٹ کھیڈیے‘کو ریلیز کرکے ٹی 20 ورلڈ کپ کے آغاز پر ملک بھرمیں شروع ہونے والے کرکٹ کے جشن کو دوبالا کردیا ہے۔
عاطف اسلم نے یہ گانا کوک اسٹوڈیو کے تعاون سے ریلیز کیا ہے ، اس گانے میں ریپر فارس شفیع اور طلال قریشی کی آوازو ں کو بھی سنا جاسکتاہے۔
یہ گانا ریپر فارس شفیع اور طلال قریشی کا کوک اسٹوڈیو کے لیے گایا گیا پہلا گانا ہےجبکہ اس گانے میں پہلی بار عاطف اسلم نے بھی ریپنگ کی ہے۔
'جیسے ہی اس گانے میں گلوکار عاطف اسلم کے الفاظ ’مٹی دا مان تو رکھ لے‘سنائی دیتے ہیں توکرکٹ کےمداح تقیناََ جومنے پر مجبور ہو جاتے ہیں ۔