• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، نیوزی لینڈ کو شکست: شہباز گِل کا نواز شریف پر طنز

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہاتھوں بھارت اور نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام لیے بغیر ان پر طنزیہ وار کردیا۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے گزشتہ روز پاکستان کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کا رخ کیا۔

شہباز گِل نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’بھارت کو شکست ہوئی، نیوزی لینڈ کی سیکیورٹی کا مسلہ حل ہوگیا لیکن وہ نہیں آیا جو لندن دوائی لینے گیا تھا‘۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے دوسرے میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے تھے۔

خاص رپورٹ سے مزید