• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف علی کی شاندار پرفارمنس کے بعد پہلی پوسٹ

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے دوسرے میچ میں سنسنی خیز مقابلے میں نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار پرفارمنس دینے والے قومی کرکٹرز آصف علی نے پہلی پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

آصف علی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہیں جوکہ گزشتہ روز ہونے والےپاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کے دوران لی گئیں۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پہلی تصویر اُس وقت کی ہے جب ٹیم کے مشکل وقت میں آصف علی نے زبردست چھکا مارا تھا جبکہ اگلی تصویر اُنہوں نے گزشتہ روز کے میچ میں ’مین آف دی میچ‘ کا اعزاز حاصل کرنے والے قومی کرکٹر حارث رؤف کے ساتھ شیئر کی۔

آصف علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ’الحمداللّہ‘ لکھا۔

قومی کرکٹر کی پوسٹ دیکھ کر واضح ہورہا ہے کہ وہ بھی اپنی پرفارمنس پر بےحد خوش ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے دوسرے میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے تھے۔

تازہ ترین