• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی انتخابات، جے یو آئی نے امیدواروں کے ناموں پر غور کیلئے اجلاس آج طلب کر لیا

پشاور(سٹاف رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام خیبرپختونخوا نے بلدیاتی انتخابات کیلئے تحصیل امیدواروں کے نام طلب کرلئے جبکہ بلدیاتی انتخابات کے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے صوبائی مجلس عاملہ اور شوریٰ کا اجلاس آج طلب کرلیا، جے یو آئی ترجمان کے مطابق صوبائی امیر مولانا عطاء الرحمٰن نے جمعرات 28 اکتوبر صبح 10 بجے مفتی محمود مرکز پشاورمیں صوبائی مجلس شوریٰ و ضلعی امراء و نظماء کا اہم اجلاس اور سہ پہر 4 بجے صوبائی مجلسِ عاملہ کا اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں اضلاع کی سیاسی و تنظیمی صورتحال بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اجلاس کو آگاہ کرینگے ،صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الحق درویش نے اضلاع کی تنظیموں کو ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ تحصیل امیدواروں کی فہرست فوری طور پر صوبائی جماعت کو ارسال کریں۔
پشاور سے مزید