اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داود نے کہا ہے کہ اردن نے گوشت برآمد کا سرکاری اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اردن نے تین پاکستانی مذبحہ خانوں کو مویشیوں بکری، بھیڑ اور اونٹ کا گوشت اردن برآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔