کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے کراچی میں منعقدہ تبدیلی کمان کی تقریب میں کمانڈرپاکستان فلیٹ کی حیثیت سے کمان سنبھال لی ہے۔
وائس ایڈمرل نوید اشرف نے کمان نئے کمانڈر پاکستان فلیٹ کے سپرد کی۔ بطور کمانڈر پاکستان فلیٹ اپنی ذمہ داریوں کے آغاز سے پہلے وہ کمانڈر کراچی کے عہدے پر فرائض ادا کر رہے تھے۔
ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں ہلال امتیاز (ملٹری) سے نواز رکھا ہے۔ تبدیلی کمان کی تقریب میں پاک بحریہ کے افسران، سی پی اوز، سیلرز اور بحریہ کے سویلینز نے شرکت کی۔