• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نمیبیا کیخلاف پاکستانی ٹیم میں 2 تبدیلیوں کا امکان


ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سُپر 12 مرحلے میں پاکستانی ٹیم اب نمیبیا کے مدمقابل آرہی ہے۔

مقابلے کے لیے قومی کھلاڑیوں نے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، میچ کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیوں کا بھی امکان ہے۔

عماد وسیم اور حسن علی کی جگہ محمد نواز اور وسیم جونیئر پلیئنگ الیون کا حصہ بن سکتے ہیں۔

آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں مسلسل 3 فتوحات سمیٹنے والی پاکستان ٹیم نے چوتھے میچ کے لیے بھرپور پریکٹس سیشن کیا، حسن علی پریکٹس کے دوران خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔

مسلسل تین فتوحات کے بعد 2 دن آرام کیا لیکن آج کھلاڑیوں نے بھرپور کام کیا اور آئی سی سی اکیڈمی میں پاکستانی ٹیم نے فزیکل ٹریننگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی۔

قومی کھلاڑیوں نے اس کے بعد ہاتھ چلائے اور بیٹنگ اور بولنگ بھی کی۔

پاکستان ٹیم چوتھا میچ منگل کو نمبیبیا کے خلاف کھیلے گی، پاکستان ٹیم میں تبدیلی کے حوالے سے حتمی فیصلہ میچ قبل ہوگا۔

تازہ ترین