سندھ ہائی کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی خفیہ انکوائری کے خلاف پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی درخواست نمٹادی۔
عدالت عالیہ نے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی درخواست پر فیصلہ سنادیا، جس میں کہا گیا کہ نیب مطلوبہ معلومات درخواست گزار کو فراہم کردی ہیں۔
سندھ ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا کہ شرجیل میمن کو اس درخواست میں مزید کوئی ریلیف نہیں دیا جا سکتا ہے، ان کے خلاف جاری انکوئریز، انوسٹی گیشن اور ریفرنس کی معلومات فراہم کردی ہیں۔
وکیل نے دوران سماعت کہا کہ شرجیل میمن نے 6 نیب انکوئریز، انوسٹی گیشن اور ریفرنس میں ضمانت حاصل کررکھی ہے۔
نیب سکھر اور راولپنڈی کی جاری انویسٹی گیشن میں کال اپ نوٹس جاری نہ کرنے پر درخواست دائر کی گئی تھی۔
شرجیل میمن کو کسی بھی خفیہ انکوائری میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی تھی۔