• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمشید چیمہ کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد، ایپلٹ ٹربیونل سے رجوع


پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ نے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے معاملے پر لاہور ہائی کورٹ کے ایپلٹ ٹربیونل سے رجوع کر لیا۔

امیدوار تحریکِ انصاف جمشید اقبال چیمہ نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر نے تجویز کنندہ کا تعلق این اے 133 سے نہ ہونے پر کاغذاتِ نامزدگی مسترد کیئے۔

انہوں نے مؤقف اپنایا ہے کہ تجویز کنندہ بلال حسین کا تعلق اسی یونین کونسل سے ہے، تجویز کنندہ کے خاندان کا تعلق بھی این اے 133 سے ہے۔

جمشید اقبال چیمہ نے درخواست میں مزید کہا ہے کہ تجویز کنندہ کا شناختی کارڈ اور ڈومیسائل سمیت تمام دستاویزات این اے 133 سے ہیں۔

انہوں نے لاہور ہائی کورٹ کے ایپلٹ ٹربیونل سے استدعا کی ہے کہ ریٹرننگ آفیسر کا کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔

تازہ ترین