راولپنڈی (خصوصی نمائندہ)مقامی نجی یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف فزیوتھراپی کو پشاور روڈ سے اسلام آباد شفٹ کرنے سے والدین کو مشکلات کا سامنا کر پڑر ہا ہے۔ ادارے کی طرف سے نا قص ٹرانسپورٹ کی فراہمی پر بھی والدین نے احتجاج کیا ہے۔ والدین کا مؤقف ہے کہ ہم نے بچوں کو اس لئے اس ادارہ میں داخل کرایا کہ راولپنڈی شہر میں تھا مگر اچانک بغیر نوٹس کے کمپلیکس کو اسلام آباد شفٹ کر دیا گیا جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کے اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔ والدین کے مطابق فیکلٹی ممبران بھی کم ہوگئے جس سے تعلیمی نقصان ہورہا ہے ۔انہوں نے چانسلر سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔