متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظبی نے موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے 9 نئے منصوبوں کا اعلان کردیا۔
ابوظبی میڈیا آفس کے مطابق یہ 9 منصوبے ملک کے 2050 تک کاربن نیٹ زیرو اسٹریٹیجک انیشی ایٹو (NET ZERO BY 2050 STRATEGIC INITIATIVE) کا حصہ ہیں۔
ان منصوبوں کے تحت ابوظبی میں بجلی اور پانی کی پیداوار سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں 10 سالوں میں کم از کم 50 فیصد کمی کی توقع ہے۔
ابوظبی حکومت کا مقصد 2025 تک 8.8 گیگا واٹ کی کلین پاور جنریشن کی صلاحیت تک پہنچنا ہے۔