• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج کورونا سے قبل کی سطح پر آنے کا خدشہ


عالمی سطح پر کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج اس سال کورونا وائرس کی وباء سے پہلے کی سطح پر آنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

گلوبل کاربن پراجیکٹ کنسورشیم کی جانب سے اس بات کا انکشاف جاری کردہ جائزہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وباء کے خاتمے پر صنعتیں اور نظامِ مواصلات بحال ہونے سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج بڑھے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں چین کا حصہ 31 فیصد، امریکا کا حصہ 14 فیصد، یورپی یونین اور بھارت کا حصہ 7، 7 فیصد ہو گا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ عالمی سطح پر کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج 2021ء اور 2024ء میں اپنی حدوں کو چُھو لے گا۔

گلوبل کاربن پراجیکٹ کنسورشیم کی جائزہ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پر مستقبل میں عالمی سطح پر کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج 2019ء میں مقرر کیئے گئے 40 ارب ٹن کے ہدف سے بڑھنے کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین