• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد 2 روزہ دورے پر ایران روانہ

اسلام آباد (اے پی پی)مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد 2 روزہ دورے پر ایران روانہ ہو گئے ہیں۔ جمعہ کو وزارت تجارت سے جاری بیان کے مطابق ایران اورپاکستان کے درمیان نویں مشترکہ تجارتی کمیٹی کا اجلاس 6 تا 7 نومبر تہران میں منعقد ہوگا۔ ایرانی وزیر صنعت فاطمی امین اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اس اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ اجلاس میں تجارتی مسائل اور آٹھویں اجلاس کے بعد ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ آٹھواں مشترکہ اجلاس سال 2019یں اسلام آباد میں منعقد ہواتھا۔ وزارت تجارت کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان نمائشی تعاون سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط کیے جائیں گے ۔ اجلاس میں وزارت تجارت، پاکستان کسٹمز حکومت بلوچستان اور ایف پی سی سی آئی کے نمائندے شریک ہوں گے۔

تازہ ترین