• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالم جبہ اسکینگ ریزارٹ کو سیاحوں کیلئے بند کردیا گیا

مالم جبہ اسکینگ ریزاٹ کو انتظامیہ نے سیاحوں کے لیے بند کردیا۔

ریزاٹ انتظامیہ کے مطابق مقامی شرپسندوں نے مالم جبہ اسکینگ ریزاٹ کا بیریئر توڑا اور عملے کو ہراساں کیا۔

انتظامیہ کے مطابق 2 سال کے دوران یہ تیسری بار ہے کہ ریزاٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ریزاٹ انتظامیہ کے مطابق سوات پولیس مالم جبہ ریزاٹ کو تحفظ دینے میں تاحال ناکام ہے۔

دوسری طرف ڈی پی او زاہد مروت نے کہا ہے کہ ریزارٹ انتظامیہ اور مقامی لوگوں میں راستے کا تنازع ہے جبکہ حالات معمول کے مطابق ہیں۔

تازہ ترین