• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے ہاتھ پر بیعت کیلئے تیار نہیں، مولانا فضل الرحمان


اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کا سیلاب آگیا ہے۔

جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں خطاب کے دوران پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ ملک میں 6 کروڑ عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام کا جینا مشکل ہوچکا ہے، موجودہ حکومت کے خلاف ہماری تحریک جاری ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے مزید کہا کہ ہم عمران خان کے ہاتھ پر بیعت کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ افغانستان جغرافیائی اہمیت کا حامل ہے، جس کے حالات کا اثر پورے ایشیا پر پڑتا ہے۔

پی ڈی ایم سربراہ نے یہ بھی کہا کہ اسلام امن کی بات کرتا ہے تو امن کا مطلب انسانی حقوق کا تحفظ ہے۔

تازہ ترین