• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


قومی کرکٹر شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گزشتہ روز ہونے والے میچ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف تیز ترین نصف سنچری بنانے کے بعد نوجوان کھلاڑیوں کو اہم مشورہ دیا ہے۔

شارجہ میں کپتان بابر اعظم اور شعیب ملک کے درمیان گفتگو  ہوئی جس میں بابر اعظم نے شعیب ملک سے سوال کیا کہ آپ نوجوانوں کو کیا مشورہ دیں گے؟ جس پر شعیب ملک نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز آخری اوورز میں کوئی بال ضائع نہ کریں۔

گفتگو کے دوران بابر اعظم نے کہا کہ  شعیب ملک میچ ونرکھلاڑی ہیں، یہ فنیشر کےطور پر جانے جاتے ہیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ رنز اسکور کرنا تھوڑا مشکل ہورہا تھا لیکن شعیب ملک نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

 کپتان بابر اعظم نے شعیب ملک سے سوال کیا کہ آپ کی کیا حکمت عملی تھی؟ جس پر شعیب ملک نے کہا کہ جب میں وکٹ پر آیا تو آپ (بابر اعظم) وہاں موجود تھے، جنہوں نے اچھا فیڈ بیک دیا۔

شعیب ملک نے کہا کہ وکٹ پر اچھے پلیئر کا ساتھ بہت ضروری ہوتا ہے۔

آخر میں بابر اعظم نے کہا کہ شعیب ملک کی اننگز سے مجھے سیکھنے کو ملا۔

تازہ ترین