جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ انہوں نے قومی سلامتی کے اجلاس میں تجویز دی ہے کہ پاکستان افغان حکومت کو تسلیم کرے۔
اجلاس میں شرکت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک سے کالعدم ہٹایا گیا تو دیگر جماعتوں سے بھی بات ہونی چاہیے۔
واضح رہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر پارلیمنٹرینز شریک ہوئے تھے۔ اجلاس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان افغانستان میں امن کےلیے اپنا کردار اور افغان عوام کی حمایت جاری رکھے گا ، افغانستان میں پائیدار امن و استحکام خطہ میں امن اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔