پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین کی بھارتی اداکار علی گونے اور جیسمین بھاسن کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
ان تصاویر میں یاسر حسین اور اقرا عزیز دبئی کے کسی ریستوران میں بیٹھے کھانا انجوائے کررہے ہیں۔
وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیو میں یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ساتھ بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار علی گونے اور اداکارہ جیسمین بھاسن بھی موجود ہیں۔
ویڈیو میں پاک بھارت کے اداکار ایک ساتھ کافی انجوائے کر رہے ہیں اور بےحد خوش بھی نظر آرہے ہیں۔
واضح رہے کہ علی گونے اور جیسمین بھاسن نے بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 میں ایک ساتھ شرکت کی تھی۔