پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور کا کہنا ہے کہ بدترین مہنگائی 1974ء تا 1976ء پیپلز پارٹی کے دور میں رہی۔
یہ بات پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے لاہور سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی دوسری بدترین لہر 2009ء تا 2011ء تک رہی، وہ بھی پیپلز پارٹی ہی کادور تھا۔
حسان خاور کا مزید کہنا ہے کہ 90ء کی دہائی میں مہنگائی کو دیکھیں، جب پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون میوزیکل چیئرز کھیل رہی تھیں۔
پنجاب حکومت کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ ہے وہ آئینہ، جہاں اپوزیشن خود کو دیکھ سکتی ہے۔