• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کا ڈیلٹا ویرینٹ سردیوں میں سر اٹھا سکتا ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان


وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کا ڈیلٹا ویرینٹ سردی کے موسم میں سر اُٹھا سکتا ہے۔

ایک بیان میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح 13 ماہ بعد 1 فیصد سے بھی نیچے آگئی، جو اعشاریہ 94 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادھر وفاقی وزیر اسد عمر نے این سی او سی اجلاس میں فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا۔

اجلاس میں کورونا ویکسین کی دستیابی اور مستقبل کی حکمت عملی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

کورونا وائرس سے آج مزید 11 افراد انتقال کرگئے ہیں جبکہ 400 نئے کیس سامنے آ ئے ہیں۔

کراچی میں کورونا وائرس کی شرح 1 اعشاریہ 2 فیصد اور حیدر آباد میں 2اعشاریہ7 فیصد رہی ہے۔

پنجاب میں شرح صفر اعشاریہ5 فیصد ہے اور لاہور میں 1 اعشاریہ 2 فیصد اور اسلام آباد میں صفر اعشاریہ 6 فیصد رہی۔

تازہ ترین