آئی جی پنجاب راؤ سردار نے کرپشن پر 3 ڈی ایس پیز کو نوکری سے برخاست کردیا ہے۔
آئی جی پنجاب نے کرپشن کرنے پر ڈی ایس پیز محمد اعجاز، فرخ سہیل سندھو اور امتیاز احمد کو نوکری سے برخاست کیا ہے۔
آئی جی پنجاب راؤ سردار نے اس معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اختیارات سے تجاوز اور کرپشن میں ملوث کالی بھیڑوں کی محکمے میں گنجائش نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ افسران و اہلکاروں کے محکمانہ احتساب کا عمل تیز کیا جارہا ہے، غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف بھی زیروٹالرینس کے تحت کارروائی جاری رہےگی۔