• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

 کورونا اور مہاجرت بحران کا سامنا رہا، جرمن چانسلر

برلن ( نیوز ڈیسک) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ انہیں اپنے دور میں کورونا اور مہاجرت کے بحران کا سامنا رہا۔ انہوں نے خبررساں ادارے ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے افغانستان، موسمیاتی تبدیلیوں، مہاجرت کی پالیسی اور کورونا وبائی مرض کے موضوعات پر بات چیت کی۔ ڈوئچے ویلے نیوز ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ماکس ہوفمان کو انٹرویو میں انہوں نے اپنے 16 سالہ دور اقتدار کے اہم امور پر کھل کر اظہار خیال کیا۔ اپنے انٹرویو میں انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ افغانستان میں ایک مختلف انجام کی خواہش مند تھیں، جو ممکن نہ ہو سکا۔ اپنے دور حکومت پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مہاجرت کا بحران اور کورونا وائرس کی عالمی وبا ان کے دور کے سب سے بڑے چیلنج ثابت ہوئے۔

تازہ ترین