• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملالہ یوسف زئی پی سی بی کے نوجوان افسر سے نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں

کراچی(عبدالماجدبھٹی،اسٹاف رپورٹر) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے نوجوان افسرسے دو سال کی دوستی کے بعد نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں۔

نکاح منگل کو برمنگھم میں ہوا اور رخصتی دونوں خاندانوں کی مرضی سے بعد میں ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملالہ اور عصر ملک کی ملاقات دو سال پہلے ہوئی تھی جو دوستی میں بدل گئی۔

دو سال کے دوران دونوں کا مسلسل رابطہ تھا ۔عصر ملک ان دنوں چھٹیوں پر بر منگھم میں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملالہ یوسف زئی کی پی آر کمپنی نے چند دن پہلے پی سی بی سے رابطہ کیا اور عصر ملک کی ملازمت اور تعلیمی قابلیت کے بارے میں پوچھا تاکہ اسے شادی کے پروفائل کا حصہ بنایا جاسکے۔

ملالہ یوسف زئی کے شوہر عصر ملک پی سی بی میں ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں ہیں۔

انہوں نےسواسال پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ منیجر کی حیثیت سے جوائن کیا تھا اور جلد اپنی قابلیت پر پروموشن حاصل کرکے جنرل منیجر بن گئے۔عصر ملک لمس کے گریجویٹ ہیں اور ان کا شمار پی سی بی کے قابل افسران میں ہوتا ہے۔

پی سی بی میں آنے سے قبل عصر ملک پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز میں بھی جنر ل منیجر ل آپریشنز رہ چکے ہیں۔

وہ علی ترین کے قریب تھے،ندیم خان اس وقت ملتان سلطانز کے منیجر تھے۔پی سی بی آنے کے لئے عصر ملک کو پراسس سے گذرنا پڑا تھا۔

ندیم خان پی سی بی میں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس بن گئے۔عصر ملک لاہور کی پنجابی فیملی سے تعلق ہے۔

تازہ ترین